What is Panama Leaks Scandal

What is Panama Leaks Scandal

Editors choice
0

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ آپ پاکستان کے صدر کے نام سے ناواقف ہوں مگر ایسے نہیں ہو سکتا کہ آپ نے ابھی تک پاناما لیکس کا نام نہ سنا ہو۔ آئیے ذرا دیکھتے ہیں کہ یہ پاناما لیکس ہے کیا ؟

پاناما لیکس کیا ہے ؟

what-is-offshore-company

ٹیکس اور منی لانڈرنگ کے الزامات سے بچنے کے لیے دولت مند لوگ مختلف چور دروازے ڈھونڈتے ہیں۔ آف شور کمپنیاں ان دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ نے کچھ اس طرح کے دستاویزات افشا کیے جن میں ان لوگوں کے نام تھے جنہوں نے  پاناما میں آف شور کمپنی بنائے۔ 

آف شور کمپنی کیسی کمپنی ہوتی ہے ؟

بیرون ملک ٹیکس سے بچنے کے لیے غیر فعال کمپنیوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ان غیر فعال کمپنیوں کے ذریعے فنڈز کی تفصیلات کو چھپایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ کچھ مبصرین کے خیال میں آف شور کمپنی رکھنا ازخود کوئی جرم نہیں ، مگر پھر بھی ان کمپنیوں کا زیادہ تر استعمال غیرقانونی کاموں کے لیے کیا جاتا ہے۔ 

پاناما لیکس میں کس کے نام ہیں؟

names-in-panama-leaks

ان دستاویزات میں زیادہ تر نام مختلف ملکوں کے عہدے داروں کے ہیں۔ اگرچہ ان افشا ہونے والے دستاویزات میں بہت سے پاکستانیوں کے نام شامل ہیں مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان دستاویزات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے تین بچوں کا ذکر ہے۔ 

ملوث افراد کا جرم کیا ہے؟

جیسا کہ  پہلے  بتایا گیا ہے کہ کچھ مبصرین آف شور کمپنی کے مالک ہونے کو از خود جرم نہیں سمجھتے مگر اہم بات یہ ہے کہ جن پیسوں سے یہ کمپنیاں بنائی گئیں وہ پیسہ کہاں سے آیا۔ زیادہ تر ملکوں میں اثاثے چھپانا ایک جرم ہے اس لیے ان کمپنیوں کے مالک اس لحاظ سے بھی مجرم قرار پاتے ہیں۔ پاکستان کے کچھ تجزیہ نگاروں نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ آف شور کمپنیوں کے مالک صادق اور امین نہیں ہوسکتے اس لیے پاکستانی آئیں کی رو سے ایسے شخص اسمبلی میں نہیں جا سکتے۔ 

پاناما لیکس میں ملوث افراد کا مؤقف

what-panama-leak-invloved-people-says

پاناما لیکس میں جن شخصیات کا نام آیا ہے ان میں سے زیادہ تر نے ان الزامات کی تردید کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی بحی شخص نے دستاویزات افشا کرنے والے صحافیوں کے خلاف کسی ہتک عزت یا ہرجانے کا دعویٰ نہیں کیا۔ 

پاناما لیکس کا نتیجہ کیا نکلا؟

island-prime-minister-resign

ان خفیہ دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کی طرح دنیا کے کئی ملکوں میں ملوث افراد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس حوالے سے آئس لینڈ کے وزیراعظم کے استعفیٰ کو سب سے اہم مانا جا رہا ہے۔ 

 

 

Comments

comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *